جرائم و حادثات

فرینڈلی پولیسنگ نہیں اونلی لاٹھی چارج ۔ حیدرآباد میں پولیس کا مائیک کے ذریعہ اعلان

حیدرآباد۔ "رات گیارہ بجے کے بعدلوگ سڑکوں پر نظر نہیں آنے چاہیے، سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی کی جائے گی۔ شہر میں اب فرینڈلی پولیسنگ نہیں اونلی لاٹھی چارج ہوگا” یہ اعلان پولیس کی جانب سے گشتی گاڑی میں کیا گیا جس پر شہروں میں تشویش لہر پائی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے

 

جس میں پولیس کی گاڑی سے یہ اناؤنسمنٹ کیا جا رہا تھا کہ 11 بجے کے بعد لوگ سڑکوں پر نظر نہیں آنے چاہیے اگر نظر آئے تو مارا جائے گا، لاٹھی چارج کی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے

 

لیکن ضروری کام سے گھروں سے باہر نکلنے والوں کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شہر میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پولیس کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی جارہی ہے۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button