جرائم و حادثات
حیدرآباد گومتی الکٹرانکس آتشزدی واقعہ میں ایک ہلاک۔ مسلم شخص کے ورثاء کی پولیس کو تلاش

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں شاہ علی بنڈہ کلاک ٹاور کے قریب گومتی الکٹرانکس میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ایک مسلم شخص ہلاک ہوگیا جس کے ورثاء کی پولیس کو تلاش ہے۔ پولیس کے مطابق کل رات قریب دس بجے گومتی الکٹرانکس میں الکٹرانک کے شوروم میں ریفریجریٹرس اور ایر
کنڈیشنس میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجہ میں بعض افراد زخمی ہوگئے جن میں راہگیر بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ میں ایک مسلم شخص کی موت ہوگئی پولیس نے نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا ہے اور ورثا کو تلاش کررہی ہے۔ اس حادثہ میں بعض
افراد جن زخمی ہوئے جو ہاسپٹلس میں زیر علاج بتائے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔



