جرائم و حادثات
آن لائن رشوت۔ تلنگانہ میں خاتون عہدیدار گرفتار

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے کسان سے رشوت لیتے ہوئے خاتون منڈل سروئیراور چین مین کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ منچریال تحصیل دفتر میں پیش آیا۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی وجے کمار نے
بتایا کہ منڈل سروئیر منجولا اور چین مین اُودئےنے اراضی کے سروے کے لیے متاثرہ شخص سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں 30 ہزار روپے پر معاملہ طے پایا۔ اس میں سے 16,500 روپے فون پے کے ذریعے اور 10 ہزار روپے نقد لیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان
افسران نے مزید 30 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تو متاثرہ شخص نے اسے سی بی سے شکایت ک جس پر انھیں گرفتارکرلیا گیا۔