جرائم و حادثات

پالتو بلی کی موت کا صدمہ – 20سالہ لڑکی کی خودکشی ،؛ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک طالبہ نے اپنے پالتو بلی کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

 

میرپیٹ کے علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں 20 سالہ بی ایس سی طالبہ ہیمابندو، جو گزشتہ دو برس سے اپنی بلی سے غیر معمولی لگاؤ رکھتی تھی، اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں چلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اس جدائی کو برداشت نہ کر سکی اور کیڑے مار دوا پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

واقعے نے مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button