جرائم و حادثات
پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مارلی۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے مضافات میں ایک کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی جو سمجھا جاتا ہے کہ آن لائن بیٹنگ کی لت کا شکار ہو گیا تھا ۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم منڈل میں واقع ضلع کلکٹر آفیس کے احاطہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مانچال منڈل کا رہنے والا بالا کرشنا گوڑ اے آر کانسٹیبل تھا، اس کی ڈیوٹی کلکٹر آفیس کے احاطے میں تھی، گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ آن لائن بیٹنگ کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہا تھا، کل وہ ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واش روم میں گیا اور اس نے
اپنی سرویس گن سے خود کو گولی مار لی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا مزید تحقیقات جاری ہے۔