حیدرآباد کے مضافات میں مجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ: نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پکڑے گئے

حیدرآباد کے مضافات میں مجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ: نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پکڑی گئی
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقے معین آباد کے ایک فارم ہاؤس میں چہارشنبہ کی صبح پولیس نے مجرا پارٹی پر چھاپہ مارا، یہاں سے زائد از 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر کی۔
پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں 70 گرام گانجہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق معین آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں مجرا پارٹی منعقد ہونے کی اطلاع ملنے پر ایس او ٹی نے کارروائی کی۔ یہ پارٹی اعتبار پلی کے قریب ہالی ڈے فارم ہاؤس میں ایک برتھ ڈے پارٹی کے نام پر منعقد کی گئی تھی۔
پکڑی جانے والی 6خواتین کو ریسکیو ہوم منتقل کیا گیا جبکہ نوجوان مردوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں قابل اعتراض رقص کیا جارہا تھا۔