جرائم و حادثات

یو ٹیوب دیکھ کر نقلی نوٹ چھاپنے والی ٹولی حیدرآباد میں ٹولی گرفتار

یو ٹیوب دیکھ کرنقلی کرنسی تیارکرنے والے گروہ کا حیدرآباد کی میلاردیوپلی پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ راجندرنگراے سی پی آفیس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرپولیس گنگادھرنے میڈیا کو بتایا کہ ضلع نلگنڈہ نام پلی منڈل کا 38 سالہ بی ایڈم شہرمنتقل ہوگیا۔ وہ لاری ڈرائیورکے طورپرکام کرتے ہوئے ونستھلی پورم علاقہ میں مقیم تھا۔

اس نے اپنے دودوستوں 35 سالہ بھرت کمار اور42 سالہ شنکرکے ساتھ مل کرآسانی سے رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ایڈم کے مشورہ پران تمام نے مل کریوٹیوب پرنقلی نوٹ بنانے کا طریقہ دیکھا اورسیکھا۔ یہ ٹولی پرنٹرس کی مدد سے نقلی نوٹ تیارکررہی تھی۔ انھوں نے نقلی نوٹ تیارکئے اور500 دو سو اور100 روپئے کے نقلی نوٹ بنا کروہ اسے چلانے کیلئے میلاردیو پلی پہنچے تھے کہ باوثوق ذرائع کی اطلاع پراسپیشل آپریشن ٹیم کے تعاون سے میلاردیوپلی پولیس نے اس ٹولی کو گرفتارکرلیا۔

ان کے پاس سے ایک لاکھ روپئے کے نقلی نوٹ ضبط کرلئے گئے۔ پولیس نے ایڈم اوراس کے دو ساتھیوں کے علاوہ ان کے دو مددگاروں ،مادھو گوڑہ، وی ویکٹ درگا منی کنٹھا کو بھی پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button