جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ ۔9 ویں جماعت کے دو طلباء ہلاک

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں رونما سڑک حادثہ میں دو لڑکے ہلاک ہوگئے۔ نوی پیٹ منڈلمیں چیک پوسٹ کے قریب نظام آباد سے آنے والی لاری کے ٹکرانے سے دو طلباء کی موت ہو گئی۔ ان کے علاوہ حادثہ میں دو وی آر ایز بھی شدید زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سبھاش نگر کے رہنے والے ادے (14) اور سائی تیجا (14) 9ویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ یہ دونوں موٹر سائیکل پر نوی پیٹ جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماردی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بعد ازاں لاری ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button