جرائم و حادثات

خاتون کا جنسی استحصال ،قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی ۔حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل گرفتار

حیدرآباد:میرپیٹ پولیس نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس کانسٹبل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ چند‌سال قبل سعید آباد علاقہ میں متاثرہ، ملزم کے پڑوس میں رہا کرتی تھی۔ وہ فیملی فرینڈس بتائے گئے ہیں۔ پولیس کانسٹبل نے خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ پولیس سے رجوع ہوئی تھی۔ سعید آباد پولیس نے کانسٹبل کو گرفتار‌کیا‌تھا۔ بعد ازاں خاتون نے وہاں سے مکان خالی کردیا اور میر پیٹ منتقل ہوگئی۔ پولیس کانسٹبل پتہ اٹھا کر میر پیٹ بھی پہنچ گیا اور خاتون کا جنسی استحصال کررہا تھا۔ اس نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر حاصل کرلی تھیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے خاتون کو ہوس کا شکار بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے کا مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اسکی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون پولیس سے رجوع ہوئی اور پولیس نے کانسٹبل کو گرفتارکر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button