جرائم و حادثات
حیدرآباد میں روڈی شیٹر کا قتل۔ فائرنگ کی اطلاع

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں آج رات دیر گئے ایک روڈی شیٹر کا قتل کر دیا گیا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ملا پور کے پاس روڈی شیٹر ریاض عرف جنگلی ریاض عرف مینٹل ریاض کا قتل کر دیا گیا۔
بعض عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ مقام واقع پر کارتوس دستیاب ہوئی۔ذرائع کے مطابق کار سے ٹکر دینے کے بعد روڈی شیٹر پر فائرنگ کی گئی اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی اطلاع ملتے ہی راچہ کنڈہ پولیس مقام واقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
اس معاملہ میں پولیس کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم پولیس کے اعلی حکام رات دیر گئے مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی سمجھی جا رہی ہے، پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔