جرائم و حادثات

بی جے پی رکن اسمبلی کا بیٹا 40 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

بنگلورو _ 3 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے لیے ایک بڑا دھکہ لگا ۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کا بیٹا 40 لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ لوک آیوکت کی اینٹی کرپشن پولیس نے چننا گری اسمبلی حلقہ کے بی جے پی ایم ایل اے مدل ویروپکسپا کے بیٹے پرشانت مدل کو اپنے والد کے دفتر میں ایک شخص سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔جو بنگلور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سینر اکاؤنٹنٹ بتایا جاتا ہے

 

اس واقعہ کے بعد اینٹی کرپشن کے حکام نے رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی جہاں پولیس  کو 6 کروڑ روپے ملے۔ کرناٹک لوک آیوکت نے کہا کہ اس کے علاوہ عہدیداروں نے ان کے دفتر سے 1.7 کروڑ روپے ضبط کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت نے  صابن اور صابن کی تیاری کے لیے درکار خام مال کا کنٹریکٹ دینے کے لئے ایک کنٹریکٹر سے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button