جرائم و حادثات

حیدرآباد میں لو میاریج کرنے والے نوجوان کا قتل

‏حیدرآباد: میڑچل ضلع میں ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ہریش نامی نوجوان چند ماہ قبل دولاپلی منتقل ہوا ۔ اس سے پہلے وہ ایراگڈہ علاقہ میں رہتا تھا اور ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ بعد ازاں ان دونوں نے شادی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے سابق میں اسے دھمکی دی تھی۔ دو روز قبل نوجوان کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا کل اس کی شناخت ہوئی۔معلوم ہوا ہے نوجوان نے جس لڑکی سے شادی کی ان دونوں کا تعلق الگ الگ مذہب سے ہے۔

 

 

بک ڈیمو

متعلقہ خبریں

Back to top button