جرائم و حادثات
حیدرآباد میں 14 کروڑ روپے کا حشیش کا تیل ضبط _ دو افراد گرفتار

حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں 14 کروڑ روپے کا حشیش کا تیل رکھنے والے دو افراد گرفتار ہوگئے ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے حشیش آئیل رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 13.5کیلو حشیش آئیل‘ ضبط کرلیا ۔
اسپیشل آپریشن ٹیم نے آندھراپردیش کے رہنے والے دو افراد 30سالہ کونڈابابو اور 20سالہ بالاکرشنا کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں نے آندھراپردیش کے ایک شخص سے حشیش آئیل خریدا اور آوٹر رنگ روڈ پداعنبرپیٹ میں ایک شخص کو حوالے کرنے یہاں پہنچے۔ اس اطلاع پر ایس او ٹی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر بابو نے کہا کہ حشیش آئیل کی تیاری کے لئے 35تا 40کیلو گانجہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ حشیش آئیل کی مالیت تقریباً14کروڑ روپئے ہے۔ یہ دونوں سابق میں بھی اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث بتائے گئے ہیں