تالاب کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں زمین نہ خریدنے حیدرآباد کے شہریوں کو مشورہ
حیدرآباد _ 12 اگست ( اردولیکس) حیڈرا کے کمشنر رنگناتھ نے حیدرآباد شہر کی عوام کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی تالاب کے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں زمین نہ خریدیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر من مانی تعمیرات کی جائیں تو ہائیڈرا کے اقدامات سنگین ہوں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بفر زون اور ایف ٹی ایل کے اندر تعمیرات کرنے والوں میں ایسا ڈر و خوف پیدا کیا جائے گا کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کرنے کے لئے آگے نہیں آئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی میں 400 سے زائد تالاب اور کنٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا شہر کے تالابوں کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کر لیا ہے۔ این آر ایس سی کی رپورٹ کے مطابق 44 سالوں میں کئی تالاب غائب ہو چکے ہیں۔ کہا بہت سے تالاب 60 فیصد اور کچھ 80 فیصد قبضوں کی نذر ہو گئے ہیں ۔
تالابوں کی جگہ پر قبضوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں پر قبضوں کو نہ روکا جائے تو حیدرآباد کا مستقبل سوالیہ نشان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی حیڈرا کو بڑی تعداد میں عملی فراہم کرے گی اور ایک خصوصی پولیس اسٹیشن بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کا رقبہ 2500 مربع کلومیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے انھیں سینکڑوں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔