جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک شاپنگ مال میں نوجوان کے پاس بندوق ملنے سے سنسنی

حیدرآباد: کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع لولو مال میں ایک شخص کے پاس بندوق پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔

 

مال کی پارکنگ میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑا ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ جب پولیس دونوں فریقوں سے پوچھ گچھ کر رہی تھی تو پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے صدیقی کی جیب میں ایک بندوق ملی۔

 

پولیس نے بندوق اپنی تحویل میں لے کر جانچ کی جس سے معلوم ہوا کہ اس کے لیے باقاعدہ اور مؤثر لائسنس موجود ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ مال کی سیکیورٹی نے بندوق رکھنے والے شخص کو اندر داخل ہونے دیتے وقت مناسب تلاشی نہیں لی۔

 

اس لاپروائی پر پولیس نے لولو مال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button