حاملہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، بچے کی پیدائش کے بعد موت

نئی دہلی: راجستھان میں ایک انتہائی دردناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پہلے سے حاملہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس دوران لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا جو پیدائش کے فوراً بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ راجستھان کے ضلع داسا کے کولوا پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق چند نوجوانوں نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور اسے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے قریب ایک سنسان علاقے میں لے گئے
جہاں اس کے حاملہ ہونے کا لحاظ کیے بغیر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ اس دوران لڑکی نے ایک بیٹے کو جنم دیا جو موقع پر ہی فوت ہوگیا۔مقامی لوگوں نے متاثرہ کو دیکھ کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں اس وقت اس کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے متاثرہ کے پاس جا کر شکایت درج کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں
سنسنی پھیل گئی ہے اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں دیگر مفرور ملزمین کی تلاش کے لیے سرگرم عمل ہیں۔



