Uncategorized
نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ، تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں شرمناک واقعہ 7 افراد کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سدی پیٹ کے دھولمٹا منڈل کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس واقعہ پر لڑکی کے باپ کی شکایت پر سات افراد کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین میں تین نابالغ شامل ہیں۔مددور پولیس کے مطابق دسہرہ کے تہوار کے دن ماں باپ کھیت کے کاموں کے لیے گئے ہوئے تھے جب سات افراد نے 15 سالہ لڑکی کو قریبی دوسرے گاؤں لے گئے۔
اگلے دن صبح اسے واپس گاؤں لا کر چھوڑ دیا گیا۔ ماں باپ نے جب پوری رات لڑکی کے غائب رہنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو یہ بات سامنے آئی کہ سات افراد اسے لے گئے تھے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ اسے چریال اور دھولمٹا گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد لے گئے تھے۔
پولیس نے جمعرات کے روز ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے مزید تحقیقات ہے۔



