جرائم و حادثات
حیدرآباد میں دن دھاڑے ایک اپارٹمنٹ میں گھس کر نامعلوم افراد نے شیخ عبداللہ اور ان کی بیوی کا بے دردی سے قتل کردیا

حیدرآباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بُدویل علاقے میں جمعہ کے روز ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک فلیٹ میں گھس کر ایک معمر جوڑے کو نہایت بے رحمی سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، بُدویل کے ابریز اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر رہنے والے شوہر بیوی، شیخ عبداللہ (70 سال) اور رضوانہ (65 سال) کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیاروں سے بے رحمی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر راجندر نگر پولیس موقع واردات پر پہنچی اور کلوز ٹیم و ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے شواہد اکٹھا کیے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ یہ واردات کس نے اور کیوں کی؟ اس کی تفصیلات ہنوز معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔