جنرل نیوز

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے اسکول چلو مہم کے اشتہاراجرائی

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے اسکول چلو مہم کے اشتہاراجرائی

 

نارائن پیٹ : 06 جون (اردو لیکس) سرکاری مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد نارائن پیٹ میں منعقد تقریب میں اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے چلائی جارہی اسکول چلو مہم کے اشتہارات کی اجرائی عمل میں آئی۔اس اجلاس میں محمد تقی چاند صاحب نے بطور مہمان شرکت کی

 

۔انہوں نے کہا کہ آج کے سرکاری مدارس میں خانگی مدارس سے کہیں زیادہ سہولیات کے ساتھ میعاری تعلیم دی جا رہی ہےاورسرکاری مدارس کی تشہیر کے لیے اس طرح کی مہم چلانا ایک بہترین اقدام ہے۔عبدالغفار صاحب جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے کہا کے تعلیم ہر بچہ کا بنیادی حق ہے

 

اور مادری زبان میں تعلیم بچے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ضروری ہے۔جناب امیرالدین چاند نے اردو مدارس کے تحفظ اور فروغ کے لئےاردو ٹیچرس فورم کی جاری کوششوں میں ساتھ دینے پر جناب محمد تقی چاند صاحب کا شکریہ ادا کیا۔صدر مدرس مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد جناب ظہیر الدین نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو سرکاری مدارس میں داخلہ دلوائیں

 

۔اس اجلاس کے اختتام پر ولدین نے اپنے بچوں کا داخلہ مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد میں کروایا۔طلباء میں درسی کتب اور نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔ مدرس عبدالسلام نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس اجلاس میں جناب خواجہ خلیل الدین احمد،فضل احمد،میر لیاقت اللہ حسینی،محمد صادق،لطیف الدین،محمد غوث،محمد فاضل،محمد خالد،،محمد ایوب،ترنم بیگم،چاند سلطانہ،نظام الدین،انجم بیگم،شبانہ بیگم،محمد تاج الدین دیگر اساتذہ،اولیائےطلباء اور طلباء موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button