نیشنل

راشن کارڈ ای۔ کے وائی سی اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے راشن کارڈ۔ای کے وائی سی کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔ 31 جنوری کو ای کے وائی سی اپ ڈیٹ کروانے کی تاریخ ختم ہو رہی تھی تاہم کئی ریاستوں میں یہ عمل مکمل نہیں ہوا اسی تناظر میں مرکز نے آخری تاریخ فروری تک بڑھا دی ہے۔

 

تلنگانہ میں راشن کارڈ ای کے وائی سی اپڈیٹ کا عمل 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔تلنگانہ کے  سیول سپلائیز کمشنر دیویندر سنگھ چوہان نے ریاست کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل کلکٹرس کو فروری کے اواخر تک یہ عمل مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے۔

 

واضح رہے کہ راشن ڈیلر کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے ای-کے وائی سی اپڈیٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button