جرائم و حادثات
داماد نے ساس پر چاقو سے حملہ کردیا۔ تلنگانہ کے جگتیال میں واردات

داماد کا ساس پر خنجر سے حملہ۔ تلنگانہ کے جگتیال میں واردات
جگتیال: ریاست تلنگانہ جگتیال کے گاندھی نگر میں داماد کی جانب سے ساس پر چاقو سے حملے کا واقعہ پیش آیا۔ اتوار کی صبح گھر کے سامنے جھاڑو دے رہی نرسوا پر اس کے داماد پرشانت نے چاقو سے حملہ کر دیا۔
اس حملے میں نرسوا زخمی ہو گئی اسے علاج کیلئے جگتیال گورنمنٹ کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔مقامی افراد کے مطابق جگتیال کے رہنے والے پرشانت اور اس کی بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے تنازعات چل رہے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تنازعات بالآخر طلاق تک پہنچ چکے ہیں۔
پرشانت کو اس بات پر غصہ تھا کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی وجہ اس کی ساس نرسوا ہی ہے۔ اِسی رنجش کے تحت اس نے اتوار کے روز گھر کے سامنے جھاڑو دینے والی نرسوا پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔



