جرائم و حادثات

آن لائن گیمز کھیلنے سے روکنے پر 17 سالہ لڑکے نے گھر والوں پر چاقو سے حملہ کردیا – باپ اور بہن کی موت ؛ ماں شدید زخمی

آن لائن گیم کی لت نے اجاڑ دیا گھر! 16 سالہ لڑکے کا خونی جنون، والد اور بہن قتل، ماں شدید زخمی

 

بنگلورو  : کرناٹک کے ضلع کوپل کے گنگاوتی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں آن لائن گیمز کھیلنے سے منع کئے جانے پر 17 سالہ لڑکا طیش میں آ گیا اور اپنے ہی خاندان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

 

اس خونریز حملے میں 48 سالہ والد وینکٹ نائیڈو اور 20 سالہ بہن پرگتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ والدہ سوجنیا شدید زخمی ہوئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق لڑکا آن لائن گیمز کا عادی تھا اور والدین کی جانب سے بار بار روک ٹوک پر مشتعل رہتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے کے دوران اس نے والد، والدہ اور بہن پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ واردات کے بعد اس نے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔

 

اس افسوسناک سانحہ نے پورے علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button