ایجوکیشن

اردو ٹیچرس فورم کے زیراہتمام "اسکول چلو مہم” کے پوسٹر اور پامفلٹ کی رسم اجرائی

اردو ٹیچرس فورم کے زیراہتمام "اسکول چلو مہم” کے پوسٹر اور پامفلٹ کی رسم اجرائی

 

نارائن پیٹ: 8 جون (اردو لیکس) اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے زیرِ اہتمام تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نونہالانِ قوم کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اور باوقار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں "اسکول چلو مہم” کے خصوصی اشتہار (پامفلٹ) اور پوسٹر کی رسمِ اجرائی انجام دی گئی۔

 

یہ تقریب گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول (UPS) لعل مسجد، نارائن پیٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع نارائن پیٹ کے اردو میڈیم اساتذہ، اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔یہ خصوصی اشتہار اور پوسٹر جناب محمد تقی چاند صاحب(رکن مجلس بلدیہ نارائن پیٹ) کے مخلصانہ تعاون اور سے تیار کیے گئے ہیں مقررین نے تعلیمی فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور اسے ضلع میں اردو ذریعہ تعلیم کے گراف کو بڑھانے کے لیے ایک بہترین کاوش قرار دیا۔

 

عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ نےخطابکرتےہوئےکہاکہ”اسکول چلو مہم کا بنیادی مقصد کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اساتذہ اور سماج کے ذمہ داران مل کر سرکاری اسکولوں میں داخلوں کو بڑھانے اور تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے سرگرم رہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ پامفلٹ اور پوسٹر گھر گھر تک تعلیمی پیغام پہنچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔

 

فضل احمد جنرل سیکرٹری اردو ٹیچرس فورم نے مہمانوں اور اساتذہ کی تشریف آوری پر دلی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس تعلیمی مشن کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔محمد ایوب نے شکریائی کلمات ادا کئے

 

۔ ظہیرالدین صدرمدرس لعل مسجد اسکول،عبدالسلام، محمد علی، میر لیاقت اللہ حسینی،محمد یونس، محمد صادق،خدیجہ بانو بیگم، زرینہ بیگم، محمد خالد،تاج الدین  نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button