تلنگانہ

حمایت ساگر کے آج مزید دو گیٹ کھول دئے گئے

حیدرآباد _ 23 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں جڑواں آبی ذخائر حمایت ساگر اور عثمان ساگر میں بارش اور سیلاب کا پانی تیزی سے داخل ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے حمایت ساگر کے  مزید دو گیٹ اٹھائے دئے ہیں گزشتہ روز بھی دو گیٹ آٹھا کر پانی خارج کیا تھا فی الحال حمایت ساگر میں 1600 کیوسک سیلاب کا پانی جمع ہو رہا ہے۔ چار گیٹ اٹھائے جانے سے 2750 کیوسک پانی موسی میں چھوڑا جا رہا ہے۔ پانی کی موجودہ سطح 1,763.50 فٹ پر ہے۔ ساگر کی پانی کی سطح 1763.50 فٹ پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button