تلنگانہ۔تحصیلدار کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا۔ 5 کروڑ کے اثاثہ جات کا انکشاف

ورنگل ۔ ریاست تلنگانہ قلعہ ورنگل کے تحصیلدار بَنڈی ناگیشور راؤ کی رہائش گاہ پر جمعہ کے روز اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی اس شکایت کی بنیاد پر کی گئی کہ موصوف نے اپنی آمدنی سے زیادہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔
ہنمکنڈہ کے چیتنیہ پوری علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سمیت ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی بیک وقت چھاپے مارے گئے۔یہ آپریشن ACB کے ڈی ایس پی سامبیا کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے انجام دیا۔
ذرائع کے مطابق صبح سے جاری ان چھاپوں میں اے سی بی حکام نے تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی غیر محسوب جائیداد کا پتہ لگایا ہے۔چھاپوں کے دوران
1.15 کروڑ روپے مالیت کے مکان کے دستاویزات
1.42 کروڑ روپے مالیت کی 17.10 ایکڑ زرعی زمین
70 تولے سونا (تقریباً 23.84 لاکھ روپے مالیت)
1,791 گرام چاندی (تقریباً 92 ہزار روپے مالیت)
6 گاڑیاں (تقریباً 34.78 لاکھ روپے مالیت)
قیمتی گھڑیاں (تقریباً 3.28 لاکھ روپے مالیت)
گھریلو سامان (تقریباً 16.43 لاکھ روپے مالیت)علاوہ ازیں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ناگیشور راو اس سے قبل ہنمکنڈہ ضلع کے حسن پرتی، دھرماساگر اور قاضی پیٹ منڈلوں میں بھی تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔



