جرائم و حادثات
انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کا صدمہ: تلنگانہ میں 8 طلبہ کی خودکشی، 5 لڑکیاں شامل
تلنگانہ میں کل جاری ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر ریاست بھر میں کم از کم 8 طلبہ نے خودکشی کرلی، جس سے ان خاندانوں غم کی فضا پھیل گئی
۔تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد کے وارثی گوڑا میں 16سالہ کلیانی ، ناچارم میں 16سالہ لکشیا ، ضلع میدک کے ویلدرْتی منڈل کے منگلپرتی گاؤں میں 16سالہ سائی رام ، عادل ضلع کے اُٹنور میں 17سالہ سوجنیا ،میدک ضلع کے بھوت پور منڈل کے انناسگر گاؤں میں 17سالہ شراونی ، ضلع سوریہ پیٹ کے چندوپٹلہ گاؤں میں 17سالہ سوجنیا ، کھمم ضلع کا 16 سالہ اکشنت اور ضلع رنگا ریڈی کے فاروق نگر گاؤں میں 16سالہ ابھیا یادو نے اپنی جان لے لی
خودکشی کرنے والوں میں 5لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہے ۔پولیس کے مطابق، ان تمام طلبہ نے انٹر نتائج میں ناکامی کے باعث ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔



