بنگلورو میں تلنگانہ کا سافٹ ویر انجینر بھانو چندر کی خودکشی – شوہر کی موت کے فوری بعد بیوی شاذیہ سراج نے 17منزلہ عمارت سے کود کر دے دی اپنی جان
بنگلورو: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور اس کی بیوی کی بنگلورو میں خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سدی پیٹ کا رہنے والا 32سالہ بھانو چندر ریڈی سافٹ ویر انجینر تھا اور بنگلورو میں ملازمت کرتا تھا اس دوران 31سالہ شاذیہ سراج جو اس کی ساتھی بتائی گئی ہے دونوں لائیو آن ریلیشن میں تھے اور 9سال قبل دونوں نے شادی کرلی.تاہم شاذیہ سراج کے آبائی مقام کا فوری علم نہ ہوسکا. یہ جوڑا بنگلورو کے کوتھنور علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور دونوں سافٹ ویئر انجینئر تھے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز بھانو چندر ریڈی نے کمرے کا دروازہ بند کر کے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کافی دیر تک کوئی جواب نہ ملنے پر اہلیہ نے سکیورٹی اور پڑوسیوں کو بلایا، جنہوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں لٹکے ہوئے تھے۔
یہ منظر دیکھ کر صدمے سے دوچار شاذیہ سراج نے اسی اپارٹمنٹ کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
پولیس نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی جانچ میں گھریلو اختلافات اور ممکنہ طور پر صحت کے مسائل کو واقعہ کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔



