جرائم و حادثات
تلنگانہ میں سنسنی خیز واقعہ — سب انسپکٹر حفیظ الدین نے زہر پی کر خودکشی کرلی!
تلنگانہ میں سنسنی خیز واقعہ — سب انسپکٹر نے زہریلی دوا پی کر جان دے دی!
تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں پیش آئے ایک افسوناک واقعہ نے محکمہ پولیس میں غم کی لہر دوڑا دی اطلاعات کے مطابق ورنگل ضلع کے چناراؤپیٹ پولیس اسٹیشن کے اسپیشل برانچ میں تعینات سب انسپکٹر محمد حفیظ الدین نے خاندانی جھگڑوں سے تنگ آ کر اچانک زہریلی دوا پی لی۔
حالت بگڑنے پر ساتھی عملہ نے انہیں فوری طور پر ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرس کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور حفیظ الدین نے دم توڑ دیا۔
اس اچانک قدم سے محکمہ پولیس میں غم و صدمہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ خودکشی کے پسِ پردہ وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔



