جرائم و حادثات

اعلی عہدیدار کی مبینہ ہراسانی سے خودکشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کی موت _ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں واقعہ

ورنگل _ 7 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے ایک پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر نے اعلی عہدیدار کی مبینہ ہراساں سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی تھی جن کی آج دوران علاج موت ہوگئی۔خودکشی کی کوشش کے بعد سب انسپکٹر کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق اشوار اوپیٹ کے سب انسپکٹر سری راملو سرینواس نے ایک ہفتہ پہلے یہ انتہائی اقدام کیا تھا ۔ 34 سالہ سرینواس کا تعلق ورنگل ضلع کے نارکا پیٹ سے ہے۔ ان کا تبادلہ اس سال فروری میں اشوار اوپیٹ پولیس اسٹیشن کیا گیا تھا۔ ضلع محبوب آباد میں خودکشی کی کوشش کے بعد سرینواس نے خود طبی امداد کے لیے 108 کوفون کیاتھا۔

 

دلت سب انسپکٹر کی خودکشی کی کوشش کی خبر سے سنسنی پھیل گئی تھی۔ دلت تنظیموں نے اشوار اوپیٹ کے سرکل انسپکٹر جتیندر ریڈی اور چار کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر ایس آئی نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

 

ایس آئی کی بیوی کرشناوینی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کے جتیندر ریڈی اور دیگر کے خلاف ایس سی ایس ٹی مظالم روک تھام ایکٹ اور دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ مرنے سے پہلے بھی متاثرہ سب انسپکٹر نے بیان دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button