نیشنل

گجرات کے سورت میں 6 منزلہ عمارت منہدم _ 7 افراد ہلاک

گجرات کے سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ کی شام ایک 6 منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے جن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔

 

فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سورت کے چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ رات بھر تک جاری رہنے والے تلاشی آپریشن میں سات نعشیں برآمد کی گئی ہیں

 

 

۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب بھی کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک قدیم عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر رہ رہے تھے۔

 

 

بتایا جاتا ہے کہ اس پوری عمارت کی مالک ایک غیر ملکی خاتون ہے ۔فی الحال عمارت کے گرنے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے خستہ حال عمارت گر گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button