جرائم و حادثات

مسلم خاندان کے 4 افراد کا قتل کرنے والے ناملعوم شخص کی تلاش جاری _ پولیس کو ملے کچھ اہم ثبوت

بنگلورو _ 12 نومبر ( اردولیکس) کرناٹک کے اڈپی ضلع میں آج صبح ایک مسلم خاندان کے 4 افراد کے بے ہیمانہ قتل کے واقعہ میں ملوث حملہ آور کی شدت سے تلاش شروع کردی گئی ہے  جس مکان میں یہ واردات پیش آئی اس کے قریب میں  واقع سی سی ٹی وی کیمرے میں حملہ آور قید ہوگیا ہے ۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ہاتھ میں کالا بیگ اٹھائے سڑک پر چل رہا ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آور کو لانے والے آٹو کی شناخت کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سانتھی کٹے سے آٹو میں آیا تھا اور جائے واردات پر اترنے کے بعد چند منٹوں میں ہی ملزم سنتھی کٹے واپس چلا گیا۔

 

حملہ آورکو لانے والےڈرائیورشیامنیجر نے پولیس کوبتایاکہ”اس نے میرا آٹو رکشہ سنتھی کٹے سے کرایہ پر لیا تھا۔ اس کا سر گنجا تھا اور اس نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔ اس نے ایک کالا بیگ بھی اٹھایا ہوا تھا۔ میں نے اسے اتارنے کے چند ہی منٹوں میں، میں نے اسے دوبارہ سنتھی کٹے آٹو اسٹینڈ پر دیکھا۔ اس وقت، میں نے اس سے کہا کہ اگر اسے اتنی جلدی واپس آنا ہوتا تو میں اس کا انتظار کرتا۔ لیکن، اس نے ایک اور آٹو رکشہ کرایہ پر لیا اور کہیں چلا گیا،” آٹو ڈرائیور شیام نیجر نے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ شخص کنڑ زبان بول رہا تھا۔

 

دوسرے آٹو ڈرائیور نے اسے کراولی بائی پاس پر اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبر پڑھیں 

مسلم خاندان کے چار افراد کا بے دردی سے قتل _ مرنے والوں میں ماں اور تین بچے: کرناٹک کے اڈپی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

متعلقہ خبریں

Back to top button