جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چوری۔چوروں نے گھر میں رکھا کھانا اور پھل بھی کھا لئے

حیدرآباد: شہر کے چادر گھاٹ علاقہ میں ایک مکان میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ تاجر حافظ الدین اپنی اہلیہ کے ساتھ جمعہ کی رات کہیں گئے ہوئے تھے،

 

چوروں نے مکان میں داخل ہوکر ایک کمرے میں جہاں اس جوڑے کے والدین محو خواب تھے اسے باہر سے بند کردیا اور ان کے مکان سے سونے کے زیورات اور نقدی کا سرقہ کرلیا۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق، چوروں نے نہ صرف زیورات اور نقد کی

 

چوری کی بلکہ فریج میں رکھے پھل کھائے اور کچن سے کھانا بھی کھایا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button