جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کار سے 3.5 کروڑروپئے ضبط

file photo

حیدرآباد:گاندھی نگر میں پولیس نے 6افراد کے پاس سے 3.5کروڑروپئے کی رقم ضبط کی جو منگل کو کار کے ذریعہ اس رقم کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ایک اطلاع پر پولیس نے گاندھی نگر کے قریب اس کار کو رکوایا جس میں 6افراد سوار تھے۔پولیس نے ان کے پاس سے یہ رقم ضبط کرلی جو مختلف نوٹس میں تھی۔یہ افراد اس رقم کے بارے میں کوئی بھی مناسب دستاویزات پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی اس کاذریعہ بتاپائے جس پر اس رقم کو ضبط کرلیاگیا۔اس معاملہ میں پولیس جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button