حیدرآباد پرانے شہر کے تین بھکت سڑک حادثہ میں ہلاک ؛ 20 دیگر زخمی

حیدرآباد _ 13 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے تین افراد سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اڈیشہ کے قریب پیش اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے جانے والی خانگی ٹراویل بس برمپورم کے پاس مخالف سمت سے آنے والی ایک اور بس سے ٹکرا گئی
۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے شہر کے چھتری ناکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 30 افراد مختلف مندروں کے درشن کے لئے خانگی ٹراویل بس میں روآنہ ہوئے تھے ۔اس دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں بس ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کرانتی، ادے سنگھ اور اپلایا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 30 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔