انٹر نیشنل

میں پاکستان گئی تو مجھے سنگسار کردیا جائے گا۔ پاکستانی خاتون سیما حیدرنے کی یوگی آدیتیہ ناتھ سے یہ اپیل

نئِ دہلی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی چار بچوں کی ماں سیما حیدراورہندوستانی نوجوان سچن کی کہانی ہر دن ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ خاتون نے اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے انھیں ہندوستان میں رہنے کی اجازت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے سیما کی پب جی پر سچن نامی ہندوستانی شخص کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اسے سچن سے محبت ہو گئی اور وہ اس محبت میں سرحدیں پار کر کے ہندوستان آ گئی تھی۔

 

 

بعد ازاں خاتون اورسچن کی گرفتاری اورضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔ اس اثناء میں سیما حیدر نے یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے ہندوستان میں رہنے کی اجازت دیں، سیما کا کہنا ہے کہ اگر وہ پاکستان واپس لوٹ گئی تو اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ خاتون نے میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو مں کہا کہ وہ پاکستان واپس جانے کے بجائے یہیں مرنا پسند کریں گی۔

 

 

واضح رہے کہ قبل ازیں سیما کے شوہرنے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بیوی اوربچوں کو پاکستان واپس بھجوانے میں مدد کریں۔ سیما نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ مارپیٹ کیا کرتا ہے جبکہ سچن اس کے 4 بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے تیار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button