جرائم و حادثات
حیدرآباد میں ہجڑوں کی مجرا پارٹی ۔ پرانے شہر میں پولیس کا دھاوا 12 گرفتار
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ہجڑوں کی مجرا پارٹی کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم کے حکام نے بنڈلہ گوڑہ پولس کے ساتھ مل کر مصدقہ اطلاع پر لیک ویو ہلز، غوث نگر، بنڈلہ گوڑہ
میں ایک مقام پر چھاپہ مارا اور 4 ہجڑوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا جو مجرہ پارٹی منارہے تھے۔ پولیس نے کل رات یہ کاروائی انجام دی جہاں 8 مرد اور 4 ہجڑے مجرا پارٹی منارہے تھے اوروہ فحش رقص کررہے تھے، ساتھ ہی اونچی آواز میں میوزک بجارہے تھے
جس کی وجہہ سے مقامی افراد کو پریشانی ہورہی تھی۔ پوچھ تاچھ پر پتہ چلا کہ آرگنائزر مفرور ہے جبکہ مذکورہ تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔