این آر آئی

سر سید احمد خاں کو جامعہ علیگڈھ کے طلباُ قدیم کا خراج عقیدت 

ریاض ۔ کے این واصف

سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے پر مسرت موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز (سابق طلباء) ایسوسی ایشن ریاض چیپٹر نے تمام علیگز کی نمائیدگی کرتے ہوئے سرسید احمد خان کو ان کے 205 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا جو ہر سال 17 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اسوسی ایشن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق علیگز کی طرف سے دنیا بھر میں “یوم سر سید “ کے طور پر سرسید احمد خان کے یوم پیدائش منایا جاتا ہے جو ایک عظیم مصلح اور جدید تعلیم کے پیامبر تھے، کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ ریاض میں یہ تقریب علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز (المنائی) اسوسی ایشن کی جانب سے پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور صدر جناب محمد ارشد علی خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس موقع پر مہمانان ڈاکٹر انور خورشید، جناب عظیم وارثی، مسٹر اے جی دانش نے بھی خطاب کیا۔

صدر جناب محمد ارشد علی خان نے علیگز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور علیگز پر زور دیا کہ وہ سرسید احمد خان کے افکار، اور تعلیم کو عام کرنے کے مشن کو آگے بڑھائیں، جس کی آج قوم کو شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام علی گڑھ کو "جامعہ علیگڈھ کا برانڈ ایمبیسیڈر” کہا اور ان کے جوش و جذبے کی ستائش کی۔ڈاکٹر انور خورشید نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ سرسید کا دور ملک میں نوآبادیاتی حکمرانی کے استحکام کا گواہ تھا۔ محکوم معاشرہ کئی مسائل سے دوچار تھا۔ مصلح قوم سر سید نے قوم کی تعلیم پر زور دیا۔ جناب عظیم وارثی نے اس بات پر زور دیا کہ سر سید محمڈن اورینٹل کالج کے بانی سے آگے ایک مصلح قوم بتایا۔ جناب اے جی دانش جو کیمبرج یونیورسٹی میں بطور مہمان لیکچرار نے اپنے اسائنمنٹ کے دوران اپنے یورپ کے تجربات کو سامعین سے شیئر کیا۔

پروگرام کی نظامت جناب سلمان خالد نے انجام دی۔ ایک مقامی رسٹورنٹ کے ھال میں منعقد اس پروگرام کا اختتام اسوسی کی نائب صدر مسز ثمینہ مسعود کے ھدیہ تشکر پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button