جنرل نیوز

عادل آباد میں بی جے پی لیڈر سرینواس ریڈی کی جانب سے مفت کھانے کی تقسیم کے سنٹر کا افتتاح

عادل آباد ۔ عادل آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرتے ہوئے نوجوان این آر آئی لیڈر کنڈی سرینواس ریڈی نے آج اپنے پرجاسیوا بھون واقع کیلاش نگر میں ضرورت مندوں ، مسافروں ، کسانوں اور پارٹی کارکنوں کے لئے دوپہر کے مفت کھانے کے سنٹر کا افتتاح انجام دیا اور اپنے ہاتھوں سے کھانا بھی تقسیم کیا۔

اور کہاکہ یہ سلسلہ سال بھر جاری رہے گا ۔ انہوں نے ضرورت مندوں سے استفادہ کی خواہش کی۔قبل اس کے پرجاسیوا بھون میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی جوگورامنا پر کنڈی سرینواس ریڈی جم کر برس پڑے اور جوگورامنا پر عادل آباد حلقہ کی ترقی میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور کہاکہ لیڈر عوام کی خدمت کے لئے ہوتا ہے لیکن جوگورامنا نے چار مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد بھی عوامی خدمات میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور انہوں نے صرف اپنی جائیداد جمع کی ہے۔ کنڈی سرینواس نے جوگورامنا کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا اور اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں عادل آباد حلقہ پر زعفرانی پارٹی کا پرچم لہرائے گا۔ اس موقع پر پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button