جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں خواتین کے قتل کی دو الگ الگ وارداتیں

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور اس کے مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 خواتین کے قتل کی علاحدہ وارداتیں رونما ہوئیں۔ آرایم پی ڈاکٹرکی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلزپولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کردیاگیا۔یہ واردات اُس وقت پیش آئی جب خاتون کاشوہرکلینک گیاہواتھا اور وہ گھرمیں تنہا تھی۔

 

جب بچے ٹیوشن سے گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ماں کی نعد کو خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا۔فوری طورپر قتل کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ قتل کی دوسری واردات منگل کو میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں رونما ہوئی تھی۔ اسپندنا نامی 29 سالہ سافٹ ویر ملازمہ نے لو میریج کی تھی بعد ازاں اس کی اپنے شوہر سے علاحدگی ہوگئی اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی تھی۔

 

اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت بتایا گیا ہے۔ کل وہ مکان میں تنہا تھی کہ نامعوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر اسپندنا کا مہلک ہتھیار سے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button