تلنگانہ

ایک ہی خاندان کے 5 میتوں کی تدفین _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہوئے تھے جاں بحق

عادل آباد۔یکم/اکتوبر( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی میتوں کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر میدان عیدگاہ بھکتاپور میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پڑھائی گئی۔اور تدفین عیدگاہ میدان سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔نماز جنازہ مرحوم معیز الدین کے فرزند اسلم نے پڑھائی۔نمازہ جنازہ میں مرحومین کے رشتہ داروں کے علاوہ دعوت و تبلیغ سے وابستہ افراد،سیاسی و سماجی شخصیات بشمول علماء و حفاظ اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔دھوپ کی شددت کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکاء کے لئے عیدگاہ میدان میں ٹینٹ نصب کیے گئے تھے،اور پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست بھی کیا گیا تھا۔نماز جنازہ سے قبل کا منظر دیکھ کر ایسا لگرہا تھا کہ مرحوم معیز الدین کے چاہنے والے جزباتی انداز میں نماز جنازہ کے لئے شرکت کررہے تھے،کیوںکہ کسی مشہور شخصیت کی نماز جنازہ میں شرکت ایک جزباتی اور یادگار لمحہ ہوتا ہے جب ہم اس موقع پر موجود ہوتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ موت کی حقیقت کتنی قریب ہے چاہے وہ شخصیت کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہو، بہر حال گذشتہ کل رات ضلع عادل آباد کے گڑی ہتنور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت نے پورے عادل آباد میں ایک ماتم کی شکل چھا گئی اور مرحومین کے افراد خاندان میں رنج وغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور ان میتوں میں ایک 13 سالہ معصوم بچہ جسکی بھینسہ شہر کے ایک دینی مدرسہ میں حفظ قرآن کی تکمیل پر دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد عادل آباد واپسی کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا۔اور وہ اپنے گھر پہنچنے سے قبل ہی اپنے مالک حقیقی سے جاملا،کرشماتی طور پر حادثہ میں تین افراد صحیح سلامت بچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button