جرائم و حادثات

چوری کیلئے برقعہ کا استعمال۔ نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد : ریاست تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے دوارکا نگر کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں خاتون مریضہ کے رشتہ دارکا تین تولہ وزنی طلائی زیورچرا لیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو منظر عام پر آیا۔ پولیس کے بموجب نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقہ بورگام (پی) سے تعلق رکھنے والی جان بائی نامی خاتون اپنے رشتہ داروں کی عیادت کے لیے کرشنا وشنوی ہاسپٹل آئی ہوئی تھی جو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔

وہیں دوپہر کے وقت برقعہ پوش دو نامعلوم خواتین نے ہاسپٹل آنے والی مریض کی رشتہ دار جان بائی کے پرس کی چوری کرلی۔ اس پرس میں تین تولے سونے کے زیورات اور پانچ ہزار روپے نقد تھے۔ پرس کھوجانے پرمتاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ہاسپٹل پہنچ کرسی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو اس میں نظرآیا کہ دو خواتین نے پرس کی چوری کرلی ہے اوروہ برقعہ پہنے ہوئی تھی۔ پولیس نے ان خواتین کی تلاشی شروع کردی ہے شبہ کیا جاتا ہے کہ شناخت پوشیدہ رکھنے کیلئے شاید خواتین ن برقعہ کا استعمال کیا ہے پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button