نیشنل

کچھ اندازہ ہے،فریج یا سوٹ کیس؟ مسلم نوجوان سے سوارا بھاسکرکی شادی پر بھڑکی سادھوی پراچی، لوگ کررہے ہیں وی ایچ پی لیڈرکو ٹرول

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوارا بھاسکر نے فہد احمد سے شادی کرلی۔ کورٹ میرج کے بعد سوارا بھاسکر نے ہلدی-مہندی کی تقریب کے ساتھ دوبارہ شادی کی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے استقبالیہ دیا جس کی تصاویرٹوئٹر پر شیئرکی گئیں۔ اب اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے کچھ لکھا ہے جس کے لیے لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ سادھوی پراچی نے طنزیہ لکھا لکھا- فریج یا سوٹ کیس؟
سادھوی پراچی نے سوارا بھاسکر کے استقبال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا – کوئی اندازہ؟ فریج یا سوٹ کیس؟ درحقیقت حال میں کچھ ایسے واقعات منظر عام پر آئے ہیں جن میں عاشق کے ہاتھوں معشوقاوں کے قتل کے بعد ان کی نعشوں کو سوٹ کیس یا فریج میں رکھا گیا تھا۔ سادھوی پراچی کے اس قابل اعتراض ٹویٹ پر صارفین انھِں سوشل میڈیا پر ٹرول کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ سادھوی ہے؟ ساتھ ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’تم سادھوی کہیں سے نہیں لگتی، نفرت کے سوا کچھ نہیں کرتی، سادھویگیری کب کرو گی‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button