جرائم و حادثات

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے کردیا شوہر کا قتل – حیدراباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق  اللہ پور علاقے میں بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا۔

 

خوفناک سازش کے تحت تبسّم نامی خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر محمد شازل پر حملہ کیا اور تکیے سے منہ دبا کر بےرحمی سے قتل کر ڈالا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ اس ہولناک واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ ششدر رہ گئے۔ پولیس کے مطابق کیس کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات جلد سامنے آنے والی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button