جرائم و حادثات

شوہر کے تھپڑ مارنے پر بیوی کی موت

حیدرآباد: شبہ کی بنیاد پر شوہر کی جانب سے گال پر زور دار تھپڑ مارنے سے ایک شادی شدہ خاتون کی موت کا واقعہ ریاست آندھرا پردیش ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونا سیما ضلع کے بودسکُرّو گاؤں میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق بودسکُرّو کے الّوارِی پالیم سے تعلق رکھنے والے الّا سری ہری کی شادی 15 سال قبل سوجنیا سے ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔منگل کے روز بیوی پر شبہ کرتے ہوئے شوہر نے اس کے گال پر تھپڑ مارا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی۔

 

علاج کے لیے اسے امالاپورم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفیہ کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button