عاشق کی خاطر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد ۔ بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز سرورنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دلسکھ نگر کودنڈا رام نگر میں رہنے والے 40 سالہ شیکھر کی شادی 33 سالہ چٹّی سے 16 سال قبل اپنے گاؤں ناگرنول میں ہوئی تھی۔
بعد ازاں شیکھر شہر میں کیاب ڈرائیور کے طور پر کام کرنے کے لیے یہاں منتقل ہوگیا۔اسے ایک بیٹا اور بیٹی بتائے گئے ہیں۔ اسی علاقے کے رہنے والے 32 سالہ ہریش سے چٹّی کی ملاقات ہوئی اور ان کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ شوہر کو اس بات کا پتا چلا اور اس نے کئی بار اپنی بیوی کو ڈانٹا لیکن اس کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔ آخرکار وہ اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
جمعرات کی رات جب شوہر سو رہا تھا، چٹّی نے اپنے عاشق کو اطلاع دے کر اسے گھر بلایا۔ اس وقت بچے گھر میں نہیں تھے۔ محو خواب شیکھرکا گلہ ہریش نے دبایا اور چٹّی نے ورزش کرنے کے ڈمبل سے اس کے سر پر وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک
ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔