جرائم و حادثات

بیوی نے کھولتا ہوا تیل شوہر کے جسم پر ڈال دیا

نئی دہلی: بیوی نے کھولتا ہوا تیل ڈال کر شوہر کا قتل کردیا۔ چنئی کے کولتھور علاقے کے لکشمی نگر سے تعلق رکھنے والے قادر در باشا عمر (42) سال اور ان کی اہلیہ نشا کے درمیان آئے دن جھگڑے ہوتے تھے۔

 

 

قادر باشاشراب کے نشے میں اکثر بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا۔ اسی طرح جاریہ ماہ کی 9 تاریخ کی راتبھی وہ نشے میں گھر پہنچا اوربیوی سے جھگڑا کیا۔ برہم بیوی نشا نے 10 تاریخ کی صبح اُبلتا ہوا تیل لا کر قادرر باشا پر ڈال دیا جس کی وجہہ سے

 

 

وہ بری طرح جھلس گیا تھا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس معاملہ میں بیوی کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button