جرائم و حادثات
بیوی کررہی تھی فیس بک کا استعمال۔ شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا

نئی دہلی: بہار کے ایراری کنچن پور گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ فیس بک استعمال کرنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ 30 اکتوبر کو جب
دیویا کماری (27) فیس بک پر چیاٹ کر رہی تھیں تو شوہر ابھیشیک کمار نے مخالفت کی جس دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جو تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔ اس جھگڑے میں ابھیشیک کا باپ بھی شامل ہوگیا۔شوہر نے
برہمی کے عالم میں کلہاڑی سے حملہ کرکے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



