جرائم و حادثات

معصوم بچوں کا قتل کرکے خاتون نے پھانسی لے لی۔ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے کوکٹ پلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری شادی اور مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر ایک گھریلو خاتون نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو پھانسی دے کر قتل کر دیا اور پھر خود بھی پھانسی لے لی۔

 

یہ واقعہ منگل کی دوپہر منظرِ عام پر آیا۔تفصیلات کے مطابق ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے پراوین نے تقریباً 15 سال قبل سرونتی نامی (30) سالہ خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ یہ جوڑا اس وقت شہر کے موسیٰ پیٹ کے راگھویندرا سوسائٹی میں مقیم تھا۔پروین پیشہ کے لحاظ سے تعمیراتی کام سے وابستہ تھا

 

جبکہ سرونتی گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ ان کے دو بیٹے کارتیک (12 سال) اور کوشیک (10 سال) بتائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک سال قبل پراوین نے سرونتی کی قریبی رشتہ دار مہیشوری سے دوسری شادی کر لی تھی جس کے بعد میاں بیوی کے درمیان تنازعات شروع ہو گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر متعدد بار بزرگوں کی موجودگی میں

 

پنچایتیں منعقد ہوئیں۔بعد ازاں پراوین اپنی بیوی سے علیحدہ ہو کر قریب ہی ایک دوسرے مکان میں رہنے لگا تاہم وہ اکثر نشے کی حالت میں آ کر سرونتی کو ہراساں کرتا رہتا تھا۔چند روز قبل بھی ان کے آبائی گاؤں مانیکیم تانڈا میں ایک اور پنچایت ہوئی جس میں بزرگوں نے دونوں کو دوبارہ ساتھ رہنے کا مشورہ دیا۔ پیر کے روز یہ جوڑا شہر واپس آ گیا۔

 

منگل کی صبح پراوین کام پر گیا اور دوپہر کو واپس آیا مگر دروازہ اندر سے بند تھا۔ کافی کوشش کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا تو اندر کا منظر انتہائی افسوسناک تھا،سرونتی اور اس کے دونوں بیٹوں کی نعشیں پھانسی سے لٹک رہی تھیں۔

 

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button