جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کے ہاتھوں خاتون کا قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں ایک خاتون نے دوسری خاتون کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ایل بی نگر کی شیوا گنگا کالونی میں کل پیش آیا۔

 

نرسماں نامی خاتون نے سروجنی کو کچھ رقم بطور قرض دی تھی۔ رقم کی واپسی کے مسلہ پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ سروجنی نے ہتھوڑے سے حملہ کردیا جس کی وجہہ سے نرسماں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ قتل کے بعد سروجنی نے مقامی افراد کو گمراہ گرنے‌کیلیے یہ جھوٹ کہا تھا کو نرسماں کی موت سیڑھیوں سے گرنے‌سے ہوئی ہے

 

پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس جب مقام واقعہ پر پہنچی تو حقائق کا علم ہوا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے پولیس نے چھان بین‌شروع‌کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button