جرائم و حادثات

حیدرآباد:ریلیشن شپ میں رہنے والی خاتون کی خودکشی۔ عاشق کو ویڈیو کال کرکے انتہائی اقدام

حیدرآباد: شہر میں ایک خاتون کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کا واقعہ پیش آیا۔ متوفیہ کی شناخت ارچنا چودھری ملک کے طور پر کی گئی ہے جو ایس آر سداگرو ریزیڈنسی، چندرا نائک پانڈہ میں مقیم تھی اور اس کا تعلق اترپردیش سے تھا۔

 

پولیس کے مطابق ارچنا گزشتہ چار سال سے اپنے ساتھی ملازم بھنڈاری ومل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خواہش کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی۔ ومل کا تعلق اتراکھنڈ سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس تعلق کے پس منظر میں ومل کی شادی کے معاملے میں طلاق کی کارروائی بھی جاری تھی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً ڈھائی بجے ومل اپنی والدہ کے ساتھ چریالہ میں ایک تقریب میں شریک تھا اسی دوران ارچنا نے اسے ویڈیو کال کی۔ ویڈیو کال میں اس نے چھت کے پنکھے سے دوپٹہ باندھ کر دکھایا اور ومل سے شادی نہ کرنے کی صورت میں اپنی زندگی ختم کرنے کی دھمکی دی۔

 

بعد ازاں  ومل صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے اس کے فلیٹ پہنچا جہاں دروازہ اندر سے بند تھا۔ ڈائل 112 پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی پٹرولنگ موبائل ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ زبردستی کھولا۔ اندر ارچنا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

 

موقع پر کلوز ٹیم کو طلب کیا گیا اور نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button